ہمارے حکمران جادو ٹونے سے ملک چلا رہے ہیں، فضل الرحمان

پشاور: اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عالمی قوتوں کی کوشش ہے کہ پاکستان سے اسلامی آئین کو ختم کیا جائے۔

امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حکمران جادو ٹونے سے ملک چلا رہے ہیں۔ آج بھارت نےکشمیر ہم سے چھین لیا تو ہم کہاں کھڑے ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کے انضمام کو بھارت نے دلیل بنا کر کشمیر ہم سے چھین لیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ان کوپتہ ہی نہیں ہے کہ اقوام متحدہ میں کشمیر پرپاکستان کا مؤقف کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی معیشت زمین بوس ہو چکی ہے۔ مہنگائی و بیروزگاری میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ نوکریوں کو جھانسہ دے کر نوجوانوں کے ساتھ دھوکہ کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج غریب آدمی بازار سے بچوں کے لیے راشن لینے کے قابل نہیں رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 74سالوں میں ملازمین کی تعداد ایک کروڑتک نہیں پہنچی لیکن یہ ایک کروڑنوکریوں کا جھانسہ دے رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More