ہمارا ہدف مہنگائی اور شرح سود میں کمی لانا ہے، اسحاق ڈار

لندن: سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف مہنگائی اور شرح سود میں کمی لانا ہے۔

اب تک کے پروگرام بےنقاب میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نےکہا ایٹمی دھماکےکیے تو ڈالر 69 روپے پرچلا گیا تھا لیکن مسلم لیگ کی معاشی پالیسی کے باعث دوبارہ 52 روپے پر آگیا۔

اسھاق دار کا کہنا تھا کہ دو ہزار تیرہ میں جب الیکشن جیت کر آئے اس وقت بھی معاشی صورتحال ابتر تھی۔ معاشی صورتحال میں بہتری کےلیے سیاست کو معیشت سے دو رکھنا ہوگا۔

سابق وزیرخزانہ کا مزید کہنا تھا کہ مانیٹری پالیسی کو بھی فکسڈ کرنا ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More