شہباز گل کی گرفتاری روکنے کے حکم میں 9 مئی تک توسیع

اسلام آباد: ہائی کورٹ نےتوہین مذہب کیس میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل کو گرفتار نہ کرنے کے اپنے حکم میں نو مئی تک توسیع کردی ہے ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے شہباز گل کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت شہباز گل نے کہا کہ مریم نواز کا بیان موجود ہے کہ انہیں کچلنا چاہئے۔پتہ نہیں اگلی سماعت پر میں آپ کے سامنے موجود بھی ہوں یا نہیں ۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ شہباز گل سے کہا کہ آپ ایسا نہ کہیں ۔

عدالت نے شہباز گل کے کیس کو توہین مذہب کے دیگر کیسز کے ساتھ منسلک کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کی گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 9 مئی تک توسیع کردی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More