اپوزیشن کو 172 بندے پورے نہیں کرنے دینگے، شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ تین اپریل کو ہوگی اور عمران خان آخری گیند تک کھیلیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کو وزارت عظمی سے ہٹانے کے لیے عالمی انویسٹمنٹ ہوئی لیکن سازشیوں کو ناکامی ہوگی۔ وزیر اعظم عمران خان آخری گیند تک کھیلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 31 تاریخ کو عدم اعتماد پر بحث ہوگی جس کے بعد ووٹنگ تین اپریل کو ہوگی۔ تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ آخری گھنٹے تک جائے گا۔سیاست میں جیت ہار ہوتی ہے لیکن ایک بات طے ہے کہ قوم عمران خان کے ساتھ ہے یہ جلسے نے ثابت کیا ہے۔

اتحادیوں کے حوالے سے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ق لیگ ہمارے ساتھ آئے گی جبکہ ایم کیو ایم کا فیصلہ بڑا فیصلہ کن ہوگا ۔کوشش ہے تین تاریخ کو اپوزیشن 172 بندے پورے نہ کرسکے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More