سرپرائز آج اپوزیشن دے گی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ثابت کردیا کہ وہ عزت سے نہیں جانا چاہتے ہیں۔

لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے ثابت کردیا کہ وہ عزت سے نہیں جانا چاہتے۔وہ دنگا فساد چاہتے ہیں لیکن ہم یہ ہونے نہیں دیں گے ۔ اپوزیشن کوئی ایسا عمل نہیں کرے گی جس سے ووٹنگ کا عمل متاثر ہو۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس آخری ٹرمپ کارڈ ہی بچا ہے۔منحرف ارکین سمیت دیگر ارکان ووٹ دیں گے۔سرپرائز آج اپوزیشن دے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More