اپوزیشن والے صرف پھونکوں سے بکھر جائیں گے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ ‏بھان متی کا کنبہ حکومت گرانا چاہتا ہے لیکن ان کے پاس وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ کا کوئی امیدوار موجود ہی نہیں ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا مقصد صرف مقدمات سے نجات پانا ہے ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان پاکستان کا واحد لیڈر ہے جبکہ اپوزیشن والے تاش کے پتے ہیں جو پھونکوں سے بکھر جائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More