اپوزیشن نے او آئی سی اجلاس میں ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، سعید غنی

کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ ہمیں پہلے دن سے یہ امید تھی کہ عمران نیازی کے خلاف آنے والی تحریک اعتماد 100 فیصد کامیاب ہوگی۔

گورنمنٹ کالج فار کامرس اینڈ اکنامکس کے تحت منعقدہ تقریب کے اختتام پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ او آئی سی کے اجلاس کے باعث اپوزیشن نے بہت ہی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور کوشش کی کہ او آئی سی کے اجلاس کے دوران کوئی سیاسی بحرانی صورتحال پیدا نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پہلے دن سے یہ امید تھی کہ عمران نیازی کے خلاف آنے والی تحریک اعتماد 100 فیصد کامیاب ہوگی۔عمران خان ایک منتخب سیاستدان نہیں رہے۔انہیں قومی اسمبلی میں مطلوبہ 172 ارکان کی حمایت نہیں اور جب اس پر ووٹنگ ہوگی تو عمران نیازی 120 کا نمبر بھی کراس نہیں کرپائے گا۔

سعید غنی نے کہا کہ دنیا بھر میں اپوزیشن جماعتیں احتجاج پر تو جاتی ہیں لیکن میں نے کبھی ایسا نہ دیکھا اور نہ سنا کہ حکومت بھی احتجاج پر جاتی ہو اور یہاں وفاقی حکومت احتجاج پر جارہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More