اپوزیشن فوج اورعدلیہ کےخلاف مہم چلانےسے بازآجائے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن فوج اورعدلیہ کےخلاف مہم چلانےسے بازآجائے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن فوج اورعدلیہ کےخلاف مہم چلانےسے بازآجائے۔ شریف فیملی کسی موقعےپرثبوت پیش نہ کرسکی۔شریف فیملی کےثبوت عدالتوں کے سامنےآناچاہئے۔ جج کی ویڈیولیک کرکےاصل مدعے پرکیوں نہیں آرہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیاکےکرپٹ ترین لوگوں میں نوازشریف کابھی نام آیا۔ برطانیہ میں موجود اپارٹمنٹ کی تحقیق کی گئی تو مریم صفدرنے کہا میری لندن تو کیا پاکستان میں کوئی جائیدادنہیں۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاسپورٹ بنانےمیں سہولت فراہمی ہدایت کی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More