اپوزیشن ایک پیج پر اورعدم اعتماد کیلئےتیار ہے، چیئرمین پی پی

ملتان : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ایک کے بعد ایک بحران سے ملک کو دوچار کیا۔پہلےدن سے اس نالائق وزیراعظم کو نہیں مانتاہوں۔

پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ ملتان پہنچ گیا ہے۔ عوامی مارچ سے خطاب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ عوامی مارچ کی وجہ سےسلیکٹڈ ڈرگیا اور پیٹرول کی قیمت میں کمی کی مگر یہ کافی نہیں ہے۔ ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ پیپلزپارٹی نےکسانوں مزدوروں کوسہولیات فراہم کیں۔ہم نےزمینداروں کوسہولیات دیں اورمزدوروں کوزمینوں کا مالک بنایا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More