آسٹریلیا میں عام انتخابات، اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کامیاب

آسٹریلیا میں عام انتخابات میں اپوزیشن جماعت آسٹریلین لیبر پارٹی نے کامیابی حاصل کرلی۔

آسٹریلیا میں پارلیمانی انتخابات میں مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے سے شام چھ بجے تک ووٹنگ کا عمل جاری رہا اور لاکھوں آسٹریلوی شہریوں نے حق رائے دہی استعمال کیا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق نصف سے زائد ووٹوں کی گنتی کے بعد اپوزیشن جماعت لیبرپارٹی نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

آسٹریلوی پارلیمنٹ میں اکثریت کیلئے کم ازکم چھہترسیٹیں درکارہیں۔

دوسری جانب حکومتی اتحاد لبرل نیشنل الائنس کے سربراہ و وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے عام انتخابات میں شکست تسلیم کرلی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More