اپوزیشن انتشار پھیلا کر ترقی کا سفر روکنے کے درپے ہے، عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے ہمیشہ قومی اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ۔ اپوزیشن قومی یکجہتی کے منافی ایجنڈا لے کر چل رہی ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملکی حالات کو پس پشت ڈال کر اپوزیشن نے منفی سیاست کی ۔اپوزیشن انتشار پھیلا کر ترقی کا سفر روکنے کے درپے ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے منفی سیاست کی اور اپنی ساکھ کو تباہ کیا۔پاکستان کو اس وقت اتحاد کے ذریعے ہی آگے لے جایا جاسکتا ہے۔وطن کی مٹی ہم سے ذاتی اختلافات چھوڑ کر ایک ہونے کا تقاضا کررہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More