اپوزیشن سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے، شاہ محمود قریشی

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ معاشی بحران کے باوجود حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے انقلابی اقدامات کررہی ہے ۔ اپوزیشن سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے ۔وہ شور مچا کر ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنا چاہتی ہے

ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حزب اختلاف سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ہے ۔ اپوزیشن شور مچاکر ملک کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنا چاہتی ہے ۔اپوزیشن جتنا مرضی شور مچا لے جتنا مرضی جلسے کرلے اور ریلیاں نکال لے ملی ترقی کا اب نہیں رکے گا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی حثیت رکھتے ہیں ۔ تاجروں کے تحفظات دور کرنے کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ۔ کورونا وبا کے باعث جہاں عالمی معیشت متاثر ہورہی ہے وہاں پاکستان کی معیشت کو بھی دھچکا لگا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More