اپوزیشن اپنی موت مرنے جا رہی ہے، شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو مکھی کی طرح نکالنے کا دعویٰ کرنے والے مولانا فضل الرحمن کو پیپلزپارٹی اور نون لیگ نے مکھی کی طرح باہر کردیا۔اندھے خواب دیکھنے والی اپوزیشن اپنی موت مرنے جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے جانوں کا نذرانہ دے کر دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور 72 گھنٹوں میں 20 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔ ریاست کے خلاف اسلحہ اٹھانے والوں کو معاف نہیں کریں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ بلاول کو انہوں نے کبھی سلیکٹڈ نہیں کہا۔ ایک دوسرے کو برا بھلا کہنے والے مفادات پر یکجا ہو رہے ہیں۔ پہلے یہ استعفی دے رہے تھے اب لانگ مارچ کر رہے ہیں۔ منی لانڈرنگ کرنے والے فیٹف کے اصل مجرم ہیں۔ تحریک عدم اعتمادکا شوق بھی پورا کرلیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ بیرون ملک قید پاکستانیوں کے حوالے سے متعلقہ ممالک سے بات کررہے ہیں۔ معمولی کیسز میں قید پاکستانیوں کو ان کے جرمانے ادا کر کے رہا کروایا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More