لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ترقی کے سفر میں روڑے اٹکا رہی ہے تاہم انہیں کچھ حاصل نہیں ہوگا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن ساڑھے تین برس سے واویلا مچا رہی ہے۔ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔