اپوزیشن کو الیکٹرک ووٹرمشینوں سے نہیں آپ کی بدنیتی سے ڈرلگتا ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور: مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو الیکٹرک ووٹرمشینوں سے نہیں آپ کی نیت ،بدنیتی اور ووٹ چوری سے ڈرلگتا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے ترجمان پنجاب حکومت کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پرچی ترجمان صاحب دوہزار اٹھارہ کے الیکشن میں آر ٹی ایس سے فیضیاب ہونے والے آج ہمیں شفافیت کا درس دے رہے ہیں۔ پرچی ترجمان صاحب پوری دنیا الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو مسترد کرچکی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More