اپوزیشن کی سازشوں سے ہماری مقبولیت بڑھی، عمران خان

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان سے سندھ سے تعلق رکھنے والے اراکینِ قومی، صوبائی اسمبلی سندھ اور پارٹی عہدیداران نے ملاقات کی ہے ۔ وزیرِ اعظم نے منتخب نمائندوں و پارٹی عہدیداران کو سندھ میں پارٹی تنظیم کو مزید مستحکم کرنے بالخصوص ضلعی سطح پر پارٹی کو مزید مضبوط کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان سے سندھ سے تعلق رکھنے والے اراکینِ قومی، صوبائی اسمبلی سندھ اور پارٹی عہدیداران کی ملاقات کی ۔ ملاقات میں وفاقی وزراء علی زیدی، فواد چوہدری اور گورنر سندھ عمران سماعیل بھی شامل ہوئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن کے مشکور ہیں جن کی سازشوں کہ وجہ سے نہ صرف پارٹی بلکہ عوام میں پاکستان تحریکِ انصاف کیلئے مقبولیت اور جوش و جذبے کی نئی لہر پیدا ہوئی ۔ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی اجتماع تحریکِ انصاف پر عوامی اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ تحریکِ انصاف قومی سطح پر ملک کی واحد گراس روٹ لیول کی جماعت ہے۔آپ سب میں وہ چہرے نظر آرہے ہیں جنہوں نے پارٹی میں ورکر کے طور شمولیت اختیار کی اور آج ایوانوں میں اپنے حلقوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More