ای وی ایم سے خوفزدہ اپوزیشن کو اپناسیاسی مستقبل تاریک نظر آرہا ہے، عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے خوفزدہ اپوزیشن کو اپناسیاسی مستقبل تاریک نظر آرہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام جانتے ہیں الیکشن میں شفافیت سے خوفزدہ لوگ کون ہیں ۔ ووٹنگ مشین سے خوفزدہ اپوزیشن کو سیاسی مستقبل تاریک نظر آرہا ہے۔

عثمان بزدار کا مزید کہناتھا کہ دنیا ڈیجیٹلائزیشن کی طرف بڑھ رہی ہے جبکہ اپوزیشن پاکستان کو پیچھے کی طرف لیجانا چاہتی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More