اپوزیشن کا قانون سازی کے معاملے پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: حزب اختلاف کی جماعتوں پر مشتمل قانونی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں شاہد خاقان عباسی ، یوسف رضا گیلانی، شاہدہ اختر علی، شیری رحمان، خورشید شاہ، شازیہ مری شریک ہوئے۔ مریم اورنگزیب، خواجہ آصف، سعد رفیق، سردار ایاز صادق بھی موجود تھے۔

اپوزیشن رہنماؤں نے مشترکہ اجلاس سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا ،اور حکومتی قانون سازی ناکام بنانے کا ارادہ ظاہر کیا۔اپوزیشن نے حکومت کو قانون سازی کے معاملے پر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

حزب اختلاف قانونی کمیٹی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا عمران خان کو اور ان کی کرپٹ حکومت کو این آراو نہیں لینے دیں گے ، حکومتی عوام دشمن عزائم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More