مہنگائی اور معاشی تباہی کا ذمہ دار صرف عمران نیازی ہے، شہباز شریف

اسلام آباد: مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے ۔لوگ ایک وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔مہنگائی کا سیلاب عوام کو بہا کے لے جارہا ہے۔

مشترکہ پارلیمانی پارٹی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے ۔ مہنگائی اور معاشی تباہی کا ذمہ دار صرف اور صرف عمران نیازی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لوگ ایک وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔مہنگائی کا سیلاب عوام کو بہا کے لے جارہا ہے۔ مہنگائی کے طوفان کا مقابلہ کرنے کا وقت آگیا ہے ۔ ملک گیر مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلنا ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More