رواں سال 10 لاکھ افراد حج کی سعادت حاصل کرینگے

ریاض: سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے حج کوٹے کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں مجموعی طور پر دس لاکھ افراد حج بیت اللہ کریں گے جبکہ پاکستان سے اکیاسی ہزار ایک سو بتیس افراد حج کریں گے ۔

سعودی عرب نے 2022 کے لیے حج کوٹہ جاری کر دیا۔رواں سال 10 لاکھ ملکی اور غیر ملکی افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے۔2سالہ کورونا پابندیوں کے بعد سال 2022میں عازمین حج کے کوٹے میں اضافہ کر دیا ہے۔

پاکستان کا حج کوٹہ81132,بنگلہ دیش کاحج کوٹہ 57 ہزار 585، نائجیریا کا 43 ہزار 8، افغانستان کا 13ہزار 582 اور ترکی کا 37ہزار 770ہے۔ برطانیہ 12 ہزار 348، امریکہ 9 ہزار 504 اور فرانس کو 9 ہزار 268 افراد کا کوٹہ الاٹ کیا گیا ہے۔

سعودی حکومت کے قوانین کے مطابق اس سال 65 سال سے زائد عمر کے افراد حج ادا نہیں کر سکیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More