کراچی میں سرکاری گاڑی کے قریب دھماکا،ایک جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی: صدر میں سرکاری ادارے کی گاڑی کے قریب دھماکاہواہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعددافرادزخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کراچی کے علاقے لکی اسٹار صدر میں سرکاری ادارے کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعددافرادزخمی ہوگئے ۔ دھماکے سے کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی کے قریب کچرے میں موجود کوئی چیز پھٹنے سے ہوا۔قانون نافذکرنےوالےاداروں نے علاقے کوگھیرے میں لےلیا۔دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تاحال کچھ معلوم نہ ہوسکا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More