کراچی میں تین مختلف ٹریفک حادثات میں 1 جاں بحق، 5 افراد زخمی

کراچی: شہر قائد میں تین مختلف مقامات پرٹریفک حادثات پیش آئے جن کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی کے تین مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات پیش آئے ۔ نارتھ ناظم آباد کے ڈی اے چورنگی کے قریب حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا جبکہ شیر شاہ ہنڈا کمپنی کے قریب ہونے والے ٹریفک حادثے میں 3افراد زخمی ہوگئے ۔

کراچی کے علاقے بفرزون میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں غلام مرتضیٰ نامی شہری زخمی ہوا ۔ امدادی کارکنوں نے تمام زخمی افراد فوری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More