چونیاں میں معمولی تنازعہ پر فائرنگ، ایک جاں بحق، خواتین سمیت 5 زخمی

چونیاں: بگھیانہ خورد میں معمولی تنازع پر اسلم نامی مسلح شخص نے گھر کی چھت سے محلے میں موجود افراد پر فائرنگ کردی جس کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق چونیاں کے علاقےتھانہ الہٰ آباد کے نواحی قصبہ بگھیانہ خورد میں معمولی تنازعہ پر 2 گرو پ کے درمیان فائرنگ کا تبادلے میں شریف نامی ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ خواتین سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More