کراچی میں کرونا کی ممکنہ پانچویں لہر نے زور پکڑ لیا

کراچی : کراچی میں کرونا کی ممکنہ پانچویں لہر نے زور پکڑ لیا ، کورونا کیسز کی شرح میں یک دم اضافہ ہونا سروع ہوگیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح چار اشاریہ سات فیصد رپورٹ ہوئی، سندھ بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تین سو چودہ کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں 160کیسز کا تعلق کراچی سے ہے، تاہم گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ میں ایک بھی ہلاکت نہیں ہوئی ہے، 136مریض کی حالت تشویشناک جبکہ 29 مریض وینٹیلیٹر پر زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب کورونا خدشات کے پیش نظر گلشن اقبال بلاک سات میں اسمارٹ اور مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا، ایک ہی خاندان کے بارہ افراد میں اومی کرون کی تصدیق کے بعد لاک ڈاؤن کیا گیا ، پابندیاں چودہ جنوری تک برقرار رہیں گی، لاک ڈاؤن کے دوران علاقے میں آزادانہ نقل و حمل پر پابندی ہوگی، علاقے میں ڈبل سواری پر پابندی اور آن لائن ٹیکسیوں کی آمد بھی بند رہے گی، علاقے میں تمام تقریبات اور اجتماعات پر بھی پابندی ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More