عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہےکہ ایسے شواہد نہیں ملے کہ کورونا کا اومی کرون ویرینٹ ڈیلٹا ویرینٹ سے زیادہ خطرناک ہے۔ اومی کرون کے خلاف موجودہ ویکسین کے ناکام ہونے کا بھی امکان نہیں ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر برائے ایمرجنسیز ڈاکٹر ریان کے مطابق ابتدائی رپورٹس میں اومی کرون سے شدید بیماری کی علامات بھی نہیں ملیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اومی کرون اب تک درجنوں ممالک میں پھیل چکا ہے، یہ بات درست ہے کہ یہ بہت تیزی سےپھیلتا ہے تاہم کسی بھی نئے ویرینٹ کا اس طرح پھیلنا سرپرائز نہیں ہوتا۔