سندھ حکومت نے اومیکرون کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کردی

کراچی: شہر قائد میں اومیکرون وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے پر محکمہ داخلہ سندھ حرکت میں آگیا ہے اور اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔

محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا وائرس کے نئے ویرئنٹ اومیکرون کے پھیلاؤ روکنے کے لئے حکم نامہ جاری کیا ہے، تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ اومی کرون پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

محکمہ داخلہ سندھ کی ہدایت کے مطابق تقریبات کےدوران دروازے،کھڑکیاں کھلی رکھی جائیں، صرف ویکسی نیٹڈ افراد ہی تقریبات میں آنے کی اجازت دی جائے۔ جبکہ کھانسی، نزلہ والےافراد تقریبات میں جانے سےگزیر کریں، کرونا سے متعلق ہدایات کو آویزاں کیا جائے۔

یاد رہے کہ 23 دسمبر کو شہر قائد میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ متعدی ویرینٹ اومیکرون کے 6 مشتبہ کیسز سامنے آئے تھے، ان میں سے 4 افراد جنوبی افریقہ اور 2 برطانیہ سے کراچی پہنچے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More