اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گورنر کو ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کا ہے۔صدر مملکت تک ایسی کوئی سمری نہیں پہنچی۔ عمر چیمہ گورنر پنجاب کے طور پر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے بتایا کہ صدر عارف علوی نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تردید کی ہے۔
صدر عارف علوی نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تردید کی ہے، گورنر کو ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کا ہے ان کے دفتر تک ایسی کوئ سمری نہیں پہنچی، لہذا عمر چیمہ گورنر پنجاب کے طور پر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 17, 2022
انہوں نے کہا کہ گورنر کو ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کا ہے ان کے دفتر تک ایسی کوئی سمری نہیں پہنچی۔ لہذا عمر چیمہ گورنر پنجاب کے طور پر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔