چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے عمانی بحریہ کے کمانڈرکی ملاقات

اسلام آباد: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے عمان کی شاہی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سیف نصیر نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ندیم رضا سے عمانی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سیف نصیر نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان عمان کے ساتھ دفاع اور سیکیورٹی کے شعبہ میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا خطہ میں امن اور سیکیورٹی پر اچھا اثر مرتب ہوگا۔ افغانستان میں پائیدار امن کے لیے علاقائی ممالک کو طویل مدتی باہمی کردار ادا کرنا چاہیئے۔

عمان کی شاہی بحریہ کے کمانڈر سیف نصیر نے عمانی مسلح فوج کی صلاحیتوں کے فروغ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قربانیوں کو تسلیم کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More