نواب شاہ میں آئل ٹینکر نہر میں جا گرا، ڈرائیور جاں بحق

نواب شاہ: قومی شاہراہ قاضی احمد کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر بے قابو ہو کر رین نہر میں گر گیا ۔ حادثے میں ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

نواب شاہ میں قومی شاہراہ قاضی احمد کے قریب رین نہر میں 50 ہزار لیٹر پیٹرول سے بھرا ہوا آئل ٹینکر نہر میں گر گیا۔ پولیس کے مطابق حادثے میں ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ڈرائیور کی میت کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حادثے کا شکار آئل ٹینکر کراچی سے لاہور جارہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر نہر میں جاگرا، پولیس اور امدادی ٹیمیں ریسکیو کے عمل میں مصروف ہیں ۔ آئل ٹینکر کو نکالنے کے لئے ہیوی مشینری بھی طلب کی گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More