یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی اورکوکنگ آئل مہنگا کردیا گیا

اسلام آباد :مہنگائی سے ستائے عوام پر ايک اور مہنگائى بم گرا ديا گيا ، ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی اورکوکنگ آئل مہنگا کردیا گیا ۔سستے گھی کی قیمت دوسوساٹھ روپے سے بڑھا کر تین سو پچپن روپے فی کلو اور درجہ اول کا گھی چارسو پچپن سے پانچ سو پچپن روپے فی کلو کر دیا گیا۔

مہنگائى کے ستائے شہریوں پرمہنگائی کا ایک اوربم گرا دیاگیا، کوکنگ آئل اور گھى کى قيمتوں میں اضافہ، عوام شديد پريشان۔سستے گھی کی قیمت دوسوساٹھ روپے سے بڑھا کر تین سو پچپن روپے فی کلو اور درجہ اول کا گھی چارسو پچپن سے پانچ سو پچپن روپے فی کلو کر دیا گیا۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کےگھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ پر عوام حکومت پربرس پڑے۔بڑھتى مہنگائى سے عوام سراپا احتجاج، کہتے ہیں مہنگائى نے ہمارى کمر توڑ دى ہے، غريب کے لئے اب گزارا کرنا بہت مشکل ہوگيا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More