او آئی سی کا حریت رہنما یاسین ملک کی عمر قید کے فیصلے پراظہار تشویش

اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے حریت رہنما یاسین ملک کی عمر قید کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یاسین ملک کشمیریوں کے ایک عظیم رہنما ہیں جو آزادی کی تحریک کے لئے جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں انہیں فوری رہا کیا جائے۔

اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی ہیڈ کوارٹر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے زیر کنٹرول کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے جس کی عوام اپنی آزادی کی تحریک کے لئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں یاسین ملک اور دیگر کشمیری رہنما آزادی کے لئے جو جدوجہد کر رہے ہیں وہ انکا بنیادی حق ہے اس لئے یاسین ملک کے خلاف عمر قید کے فیصلے کو ختم کرتے ہوئے انہیں رہا کیا جائے اور مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ لوگوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنانے کا سلسلہ بھی روکا جائے اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کا حق دیا جائے اسلامی تعاون تنظیم نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت پر زور ڈالے اور یاسین ملک کی رہائی کو یقینی بنائے.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More