او آئی سی اجلاس،اسلام آباد کی مرکزی شاہراہیں سجادی گئیں

اسلام آباد: اسلامی تعاون تنطیم کے وزرائے خارجہ اجلاس کی تیاریاں، دارالحکومت کی مرکزی شاہراہیں سجا دی گئی ہیں۔ رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سمیت مہمانوں کی اسلام آباد آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ مہمانوں کیلئے خیر مقدمی بینرز بھی آویزاں کردیئے گئے ہیں۔ اس غیر معمولی اجلاس کے دوران سیکیورٹی کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے پانچ ہزاراہلکارتعینات ہیں۔

اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے اسلام آباد کی شاہراہوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔ مہمانوں کیلئے جگہ جگہ خیر مقدمی بینرز بھی آویزاں ہیں۔ او آئی سی وزراء خارجہ اجلاس کیلئے سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ آرمی، رینجرز، اسپیشل برانچ، ٹریفک ڈویژن ، آپریشنزڈویژن اور وفاقی پولیس کے پانچ ہزاراہلکارتعینات کیئے گئے ہیں۔ تین روزہ سیکیورٹی پلان کے مطابق شاہراہ دستورٹریفک کیلئے مکمل بندرہے گی۔

اسلام آباد میں ویک اینڈ سمیت پیر تک مقامی تعطیلات ہیں۔ تمام تعلمی اداروں سمیت کاروبار زندگی بند ہے۔ ریڈ زون میں غیرمتعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد ہے۔ میٹرو بس سروس کو بھی محدود کردیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More