او آئی سی کے نمائندے خصوصی کا وفد کے ہمراہ ایل او سی کا دورہ

اسلام آباد: او آئی سی کے خصوصی نمائندے برائے جموں و کشمیر نے وفد کے ہمراہ ایل او سی کا دورہ کیا۔

سعودی عرب، مراکش، سوڈان اور مالدیپ کے سینئر سفارتکاروں نے چری کوٹ سیکٹر کا دورہ کیا آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کو ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اورانسانی بحران کے بارے میں بھی بریف کیا گیا، جبکہ وفد نے سیز فائر خلاف ورزیوں اور بھارتی اشتعال انگیزیوں کے متاثرین سے بھی بات چیت کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق وفد کل مہاجرین کیمپ اور فنی تربیتی مرکز جائے گا، اور یواین فوجی مبصر گروپ سے بھی ملاقات کرے گا۔ ساتھ ہی وفد وزیراعظم آزاد کشمیر اور مختلف جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات بھی کرے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More