اوآئی سی وزرائےخارجہ کے سینئرعہدیداران کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: اوآئی سی وزرائےخارجہ کے سینئرعہدیداران کا اجلاس آج ہوگا،افغانستان میں انسانی المیہ کے تناظر میں کل سے شروع ہونیوالے اجلاس کے ایجنڈے اور اعلامیہ پرغورکیا جائے گا۔ اجلاس میں رکن ممالک کے نائب وزرائے خارجہ اور سیکریٹریز سمیت افغان امور سے وابستہ اعلیٰ عہدیدار شرکت کریں گے۔

اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس اتوار سے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں او آئی سی وزرائے خارجہ اورمبصرین کے علاوہ اقوام متحدہ ، افغانستان سے متعلق ٹرائیکا پلس اور پی فائیوو ممالک کے مندوب بھی شرکت کررہے ہیں سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ،سیکریٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طٰہ اور وزیراعظم عمران خان بھی خطاب کرینگے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More