او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد: او آئی سی کے وزرائے خارجہ کونسل کے اسلام آباد میں ہونے والے غیر معمولی اجلاس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ کانفرنس میں شرکت کے لیے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طٰہ اسلام آباد پہنچ گئے۔

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ سعودی ایئرلائین کی پرواز سے جدہ سے اسلام آباد پہنچے،وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے او آئی سی سیکرٹری جنرل کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری جنرل او آئی سی نے کہا کہ پاکستان نے پرامن اور مستحکم افغانستان کیلئے بہترین کردار ادا کیاہے۔ او آئی سی کانفرنس میں افغانستان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

فرخ حبیب نے کہا کہ او آئی سی سیکریٹری جنرل کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں،کانفرنس کا انعقاد پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ سیکرٹری جنرل او آئی سی انیس دسمبر کو وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More