ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان

اسلام آباد:اوگرا نے جون کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔

اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے 9 پیسے کمی کی گئی ہے، ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 218 روپے 75 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون 2022ء کیلئے ہے۔

اوگرا کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 154 روپے 48 پیسے سستا ہوگیا۔ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2581 روپے 35 پیسے مقرر کر دی گئی۔

مئی میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2735 روپے 83 پیسے کا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More