اوگرا نے دسمبر کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد: اوگرا نے دسمبر کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 3.0553 ڈالر کمی کی گئی ہے۔

اوگرا نے دسمبر کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 3.0553 ڈالر کمی کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 3.0490 ڈالر فی یونٹ کمی کی گئی ۔

سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.6238 ڈالر فی یونٹ جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.3769 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے ۔ سوئی ناردرن سسٹم پر نومبر میں ایل این جی کی قیمت 15.6791 ڈالر فی یونٹ اور سوئی سدرن سسٹم پر نومبر میں ایل این جی کی قیمت 15.4259 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More