تازہ ترین
ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

اسلام آباد: (31 جولائی 2020) اوگرا نے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ایل پی جی سلینڈر کی قیمت میں 18.48 روپے فی سلینڈر اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

ایل پی جی ایسوسی ایشن کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے اور ماہ اگست کیلئے ایل پی جی کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک روپیہ 56 پیسے، گھریلو سیلنڈر 18 روپے 48 پیسے اور کمرشل سلینڈر کی قیمت میں 70 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اوگرا نے اگست کیلئے گھریلو سلینڈر کی نئی قیمت 1363.55 روپے مقرر کردی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top