پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی میں خلل ڈالنے یا تعطل پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں خلل ڈالنے کے حوالے سے منظر عام پر آنے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے تمام مارکیٹنگ کمپنیوں کو بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

اس ضمن میں اوگرا کے ترجمان نے کہا ہے کہ صورتحال کی مانیٹرنگ کے لیے انفورسمنٹ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

ترجمان اوگرا کے مطابق اس امر کو لازمی بنایا جائے گا کہ تمام آؤٹ لیٹس پرپیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی یقینی ہو۔

ترجمان نے واضح طور پر کہا ہے کہ اوگرا کی انفورسمنٹ ٹیمیں فیلڈ میں صورتحال کو مانیٹر کریں گی اور سپلائی میں تعطل پیداکرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

واضح رہے کہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کی جانب سے کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ اعلان کے تحت ملک بھر کے پیٹرول پمپس پر پیٹرول دستاب نہیں ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More