او جی ڈی سی ایل کا کوہلو میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان

اسلام آباد:آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ جندران ایکس-1 کنویں سے یومیہ 2.391 ملین مکعب کیوبک فٹ گیس دریافت ہوئی ہے۔ جندران ویسٹ کنویں کو 1627 میٹر گہرائی تک کھودا گیا تھا۔ 19 مئی 2021کو جندران کنواں ایکس-1 کی کھدائی شروع کی گئی تھی۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق ملک میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ جندران ویسٹ ایکس-1 کنواں کی دریافت ملک میں گیس کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی ۔

ترجمان نے مزید کہا کہ او جی ڈی سی ایل جندران ویسٹ ایکس-1 بلاک میں 100 فیصد حصہ کی مالک ہے۔ یہ دریافت ملک کے ہائیڈرو کاربن ریزرو بیس میں اضافہ کرے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More