پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی

لاہور: ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی کردی گئی ہے۔ٹی 20 سیریز کےبعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم روانہ ہوجائےگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی کردی گئی ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ون ڈے سیریز منسوخی کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز جون 2022 تک ملتوی کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ دورے کے لیے پاکستان میں موجود ویسٹ انڈیز کرکٹ اسکواڈ کے 6 کھلاڑی اور 3 سپورٹ اسٹاف کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More