ون ڈے رینکنگ:پاکستان کی تیسری پوزیشن پرترقی

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان نے آسٹریلیاکی جگہ تیسری پوزیشن پرترقی کرلی اور کینگروز ٹیم کوچوتھی پوزیشن پردھکیل دیا۔

سری لنکاسے دوسرا میچ ہارنے کے بعدآئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیاکی تنزلی ہوگئی اورپاکستان ایک درجہ ترقی کرکے آسٹریلیاکی جگہ تیسرے نمبرپرفائزہو گیا۔

نیوزی لینڈ 125 پوائنٹس کے ساتھ بدستور ٹاپ پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔ ورلڈ چیمپئن انگلینڈ صرف ایک پوائنٹ کے فرق سے دوسرے نمبرپربراجمان ہے۔

پاکستان107پوائنٹس تیسری پوزیشن پرپہنچ گیا۔ آسٹریلیا 105 پوائنٹس کی بدولت چوتھےنمبر پرچلاگیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More