پاک آسٹریلیا پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

پاکستان اورآسٹریلیاکے درمیان آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ کے تین ون ڈے میچوں کی سیریزکا آغازآج سے ہورہا ہے۔ جس کا پہلا میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔

قذافی اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں نے طویل ٹریننگ سیشن کیا اوربولنگ، بیٹنگ اورفیلڈنگ کو بہتر بنایا۔آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مچل مارش فیلڈنگ ڈرلز کے دوران انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث آج کے میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔

ہوم گراؤنڈ پرگیارہ میچزمیں مہمان ٹیم کوچھ چارسے برتری حاصل ہے۔جبکہ لاہور کھیلے گئے پانچ ون ڈے میں آسٹریلیانے تین اور پاکستان نے دو میں کامیابی حاصل کی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More