یاسین ملک کی سزا کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں دوسرے روز بھی ہڑتال

سرینگر: حریت رہنمایاسین ملک کو عمر قید کی سزا دینے کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مسلسل دوسرے روز بھی ہڑتال کی گئی۔

کشمیری میڈیا کے مطابق دوسرے دن ہڑتال سری نگر اور ترال میں کی گئی۔ بھارتی عدالت کی جانب سے کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کو عمرقید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ابو گزر اور معصومہ سمیت دیگر علاقوں میں دکانیں اور مارکیٹیں بند رہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More