سیالکوٹ میں جائیداد کے تنازعے پر اوباش شخص کا معمر خاتون پر تشدد

سیالکوٹ : تھانہ کوٹلی سید امیر کے علاقہ پلوڑا میں معمر خاتون پر تشدد کی فوٹیج ابتک پر خبر نشر ہونے کے بعد ڈی پی او سیالکوٹ عمر سعید ملک نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے ۔

سیالکوٹ میں معمر خاتون پر وحشیانہ تشدد کی خبر اب تک نیوز پر نشر ہونے کے بعد ڈی پی او سیالکوٹ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے اے ایس پی کی نگرانی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد ملزمان کوگرفتار کر لیا جائے گا۔

سیالکوٹ کے علاقے تھانہ کوٹلی سید امیر پلوڑا میں معمر خاتون کو اوباش شخص نے بالوں سے پکڑ کا گھسیٹا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More