وفاقی کابینہ میں چار نئے وزرا کی شمولیت

اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں چار نئے وزرا کی شمولیت ہوگئی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئے وفاقی وزراء سے حلف لیا۔

تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہوئے۔ مسلم لیگ ن کے میاں جاوید لطیف، بی این پی مینگل کے آغا حسن بلوچ اور مسلم لیگ ق کے چودھری سالک حسین نے وفاقی وزیر جبکہ بی این پی کے ہاشم نوتیزئی نے وزیرمملکت کے عہدے کا حلف اٹھایا۔

اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کے ارکان سے خرابی صحت کی بنا پر حلف نہیں لیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More