دوسرا ٹیسٹ:جنوبی افریقا فتح سے6وکٹ دور

کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کو کامیابی سے چھ وکٹ دورہے۔ پروٹیز نے دوسری اننگ نووکٹوں کے نقصان پرتین سوچون رنزبنا کر ڈیکلیئرڈکی اورنیوزی لینڈ کوجیت کےلیےچارسوبائیس رنزکاہدف دیا۔کیویزٹیم کے چار کھلاڑی چورانوے رنز پرآؤٹ ہوگئے۔

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے پہلی اننگ میں تین سوچونسٹھ اورنیوزی لینڈ نے دوسوترانوے رنزبنائے۔ مہمان پروٹیز ٹیم نے تیسرے دن اپنی دوسری اننگ نو وکٹوں کے نقصان پرتین سوچون رنزپرڈیکلیئرڈ کردی اور میزبان کیویز کوفتح کےلیے چار سوبتیس رنزکاہدف دیا۔ کائل ویریکن نے ایک سوچھتیس، ربادہ نے سینتالیس، وان ڈوسن نے پینتالیس اور ویان مولڈرنے پینتیس رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی، میٹ ہنری، نیل ویگنر اورکائل جیمیسن نے دو،دو وکٹیں لیں۔

چارسوبتیس رنزہدف کے تعاقب میں چوتھے دن کاکھیل ختم ہونے تک نیوزی لینڈ کی چار وکٹیں چورانوے رنز پرگرگئیں۔ ڈیون کونوے ساٹھ اور ٹوم بلنڈل ایک رن بناکر وکٹ پرموجودہیں۔ نیوزی لینڈ کوفتح کے لیے مزید تین سوبتیس اورجنوبی افریقاکوچھ وکٹوں کی ضرورت ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More