پہلاٹیسٹ:جنوبی افریقاکواننگ کی شکست کاسامنا

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں میزبان نیوزی لینڈ سے جنوبی افریقاکواننگ کی شکست کا سامناہے۔ کیویز ٹیم نے چارسوبیاسی رنزبناکر پہلی اننگ میں تین سوستاسی رنزکی لیڈ حاصل کرلی۔ دوسری اننگ میں پروٹیزکے تین کھلاڑی چونتیس رنز پرپویلین لوٹ گئے ۔ اننگ کی شکست سے بچنے کےلیے سات وکٹوں کےساتھ تین سوترپن رنزدرکارہیں۔

کرائسٹ چرچ میں جاری پہلے ٹیسٹ جنوبی افریقاکومیزبان نیوزی لینڈ سےتیسرے ہی دن اننگ کی شکست کاسامناہے۔ جنوبی افریقاکے پچیانوے رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ نے چارسوبیاسی رنزبنائے اور پہلی اننگ میں تین سوستاسی رنز کی لیڈ حاصل کر لی۔ ہنری نکلز ایک سوپانچ، ٹوم بلنڈل چھیانوے، میٹ ہنری اٹھاون، نیل ویگنراننچاس اور گرانڈہوم پینتالیس رنزبناکرنمایاں رہے۔ جنوبی افریقاکے ڈیون اولیور نے تین، ربادا، ایڈن مرکرم اورمارکوجینسن نے دو،دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔

دوسرے دن کھیل ختم ہونے تک جنوبی افریقاکے تین کھلاڑی چونتیس رنز پرپویلین لوٹ گئے۔ کپتان ڈین ایلگر اورسیرل اوری کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔پروٹیز کواننگ کی شکست سے بچنے کے لیے مزید تین سوترپن رنزکی ضرورت ہے اوران کے سات کھلاڑی باقی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More