پہلاٹیسٹ:کیویزکے مقابل پروٹیز95رنزپرڈھیر

کرائسٹ چرچ میں پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقی ٹیم کونیوزی لینڈ کےمیٹ ہنری پچیانوے رنز پرٹھکانےلگادیا۔فاسٹ بولرنے تئیس رنزدیکرسات کھلاڑی میدان بدرکیے۔ پہلے دن نیوزی لینڈ نے تین وکٹوں کے نقصان پرایک سوسولہ رنزبنالیے اورپہلی اننگ میں اکیس رنزکی لیڈ لے لی ابھی ان کی سات وکٹیں باقی ہیں۔

کرائسٹ چرچ میں میزبان کپتان ٹوم لیتھم نے ٹاس جیت کرجنوبی افریقاکوبیٹنگ کی دعوت دی۔ پوری پروٹیز ٹیم پچاس اوورز سے قبل پچیانوے رنز پرڈھیرہوگئی۔ تباہی کا ذمہ دار میٹ ہنری تھا۔جس نے پندرہ اوورزمیں تئیس رنزدے کرسات کھلاڑی آؤٹ کیے۔ زبیرحمزہ پچیس،کائل ویریکن اٹھارہ، ایڈن مرکرم پندرہ اورڈیبیوپلیئرسیرل اوروی دس رنز صرف چار کھلاڑی ڈبل فیگرمیں اسکورکرسکے۔

پہلے دن کھیل ختم ہونے تک نیوزی لینڈ نے تین وکٹوں کے نقصان پرایک سوسولہ رنزبنائے اورپہلی اننگ میں اکیس رنز کی برتری حاصل کرلی۔ٹوم لیتھم پندرہ، ول ینگ آٹھ اور ڈیون کونوے چھتیس رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔ ہنری نکلز سینتیس اور نائٹ واچ مین نیل ویگنر دو رنزبناکر وکٹ پر موجود ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More