دوسراٹیسٹ:جنوبی افریقانےنیوزی لینڈکو198رنزسے ہرادیا

کرائسٹ چرچ میں میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف جنوبی افریقانے دوسرا ٹیسٹ ایک سو اٹھانوے رنز سے جیت لیا۔چارسوپچیس رنزہدف کے تعاقب میں میزبان کیویز ٹیم دوسو ستائیس رنزبناسکی۔ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز ایک ایک سے برابرہو گئی۔

کرائسٹ چرچ میں جنوبی افریقا نے میزبان نیوزی لینڈ کودوسرے ٹیسٹ میں ایک سو اٹھانوے رنز سے شکست دیدی اورآئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریزایک ایک سے برابرکردی۔ جنوبی افریقانے پہلی اننگ میں تین سوچونسٹھ اور دوسری میں نو وکٹوں کے نقصان پرتین سوچون رنزبنائے۔

نیوزی لینڈ نےپہلی اننگ میں دوسو ترانوے رنز بنائے اورچارسوپچیس رنزہدف کے تعاقب میں آخری دن تین وکٹوں کے نقصان پرستانوے رنز سے نامکمل اننگ شروع کی اور پوری ٹیم دوسوستائیس رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ ڈیون کونوے بانوے، ٹوم بلنڈل بیالیس اورڈیرل مچل نے چوبیس رنز اسکورکیے۔ جنوبی افریقاکے کیگیسوربادہ، کیشومہاراج اورمارکوجینسن نے تین تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔جنوبی افریقا کے ربادہ بارہ وکٹیں لیکرمیچ اور نیوزی لینڈ کےمیٹ ہنری سیریز میں چودہ کھلاڑی آؤٹ کرکے سیریزکے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More